شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، ریکارڈز موجود ہیں، شہباز گل
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ایسا تاثر قائم کیا جیسے وہ بہت ایماندار ہیں، وہ بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے، ان کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، ایک سے زائد بار وزیرپٹرولیم رہے ہیں اور بطور وزیر پیٹرولیم انہوں نے تین ٹی ٹیز وصول کیں۔
انہوں ںے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو 3 جنوری 2017 اور 30 جنوری 2017 کو ٹرانزیکشنز ہوئیں، ٹرانزیکشنز کے تمام ریکارڈ زموجود ہیں، تصدیق کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بھارتی کمپنی سے 14،14 کروڑ یہ کس مد میں لے رہے تھے؟ شاہدقاخان عباسی سے پوچھیں تو فلمی قسم کی کہانی سنائیں گے، ہم پاکستان سے گئے ہوئے لوگوں سے فنڈز اکٹھا کریں تو اسے جرم بتاتے ہیں۔
شہباز گل نے سیاسی مخالفین پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ باجی نے اپنے شوہر کی سگریٹ بنانے والی کمپنی کو فائدہ پہنچایا، دن رات توشہ خانہ، توشہ خانہ کرتے ہیں، قطر نے تحفہ دیا ہے تو وہ توشہ خانہ میں جمع کرائیں، قطر والے اپارٹمنٹ اور اس میں رہنے ولے بھی توشہ خانہ کی ملکیت ہونے چاہئیں۔ انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے سابق آئی جی اب ریلوے کے آئی جی لگ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات دی گئی ہیں، ریلیف سرگرمیوں پرعمران خان کو بریفنگ دی گئی ہے، عمران خان نے ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، احساس پروگرام کے حوالے سے بھی میٹنگ ہوئی ہے، عمران خان 6 ڈویژنوں کے ایم پی ایز سے آج مل رہے ہیں۔

ضلع خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردہلاک
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل نے دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
- 3 گھنٹے قبل

تھرپارکر : تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 26 منٹ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 5 گھنٹے قبل
سعودی ایئرفورس کا وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کو شاندار فضائی سلامی سے خوش آمدید
- 4 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی کی منشیات کا استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل