Advertisement

کامن ویلتھ گیمز،بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بھارتی کرکٹ ٹیم نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 31st 2022, 11:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کامن ویلتھ گیمز،بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں وومن ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کی قجہ سے کھیل 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 100 رنز کا ہدف دیا جس میں منیبہ علی 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے مقرر ہدف 12ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

Advertisement