اسلام آباد: آٹھ سال بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن صبح 10 بجے فیصلہ سنائے گا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہوگا ؟ پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی؟، عمران خان پر غلط بیانِ حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوگا یا پھر فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں گے؟
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کا تین رکنی بنچ سنائے گا۔ بنچ میں چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ، نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2022 کی دفعہ 6 کے تحت شکات کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ رواں سال 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس 2014 سے چل رہا تھا، کیس پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے دائر کیا تھا۔
درخواست گزار نے بیرون ملک سے پارٹی فنڈنگ میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی تھی۔
تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقع پر اسلام آباد کے ریڈزون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون میں انٹری بند کردی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کئی بار الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کرچکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا مؤقف تھا کہ دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ بھی ساتھ ہی سنایا جائے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 5 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل




