Advertisement

ٹی 20 ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

 پی سی بی نے دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 3rd 2022, 4:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

 

نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔

حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کو قومی اسکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور حارث رؤف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہیں۔

امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی دورہ نیدرلینڈز کا حصہ ہوں گے۔نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم کریں گے۔نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف اور افتخار احمد قومی ٹی ٹونٹی اسکوآڈ کا حصہ ہوں گے۔

خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ بھی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ  کا حصہ ہیں۔

منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور شان ٹیٹ باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم، میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر ابراہیم بادیس اور ٹرینر ڈریکس سائمن بھی اسپورٹ اسٹاف کا حصہ ہیں۔

فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز، مساجر ملنگ علی اور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔کرنل (ر) آصف محمود دورہ نیدرلینڈز جبکہ کرنل (ر)محمد عمران اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ہوں گے۔

Advertisement
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 2 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 8 گھنٹے قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 گھنٹے قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 2 دن قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 2 دن قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 2 دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 2 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 8 گھنٹے قبل
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 2 دن قبل
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 2 دن قبل
Advertisement