جاپان میں مسلسل تیسرے ہفتے کورونا کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے : عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ جاپان میں یکم سے 7 اگست تک کورونا وائرس کے 14 لاکھ 96 ہزار 968کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو مسلسل تیسرے ہفتے دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔


جاپانی خبررساں ادارے نے عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ ہفتہ واراعدوشمار کے حوالے سے بتایا کہ یکم سے سات اگست تک ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر کورونا وائرس کے 69 لاکھ80 ہزار516 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ جاپان میں یہ تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 968ریکارڈ کی گئی ہے ۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ جاپان میں کورونا وائرس کی یہ تعداد مسلسل تیسرے ہفتے دنیا میں کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہے جبکہ ملک میں اس عرصے کے دوران 1002 اموات ہوئیں جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے ۔
جاپان میں اموات کی یہ تعداد امریکا، برازیل اور اٹلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں کووڈ۔19 کیسز اور اموات کی اصل تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کئی ممالک نے ٹیسٹ کی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے اور نتیجتاً مجموعی طور پر کم ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ جاپان میں انفیکشن کی تعداد میں حالیہ اضافے کی وجہ اومیکرون کا نیا ویرینٹ بی اے ۔5 ہے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 14 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 8 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 15 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل




