Advertisement

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی، نائلہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کرکے پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 12th 2022, 8:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی  خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔ نائلہ کیانی نے دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی گاشربرم ون سر کرلی۔

گیشربرم ون سے قبل نائلہ کیانی گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں۔ نائلہ کیانی جس گروپ میں تھی اس میں 6 پاکستانی کوہ پیما سرباز خان، شہروز کاشف، ساجد سدپارہ، سہیل سخی اور امتیاز سدپارہ شامل تھے۔

نائلہ کیانی کو بطور پہلی پاکستانی خاتون گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گاشر برم کو ہیڈن پیک یعنی چھپی ہوئی اور مشکل ترین چوٹی بھی کہا جاتا ہے۔

دوسری جانب ثمینہ بیگ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 2 چوٹیا ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی ہیں وہ ایوریسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونےکا اعزاز رکھتی ہیں۔

Advertisement