آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا،پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کا امکان
معاہدے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہو جائے گا

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج امریکہ میں ہوگا جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہوجائے گا۔
پاکستان نے پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالر اضافے کی درخواست کر رکھی ہے،آج ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دئیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا تھا اور پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششیں جاری رہیں۔
قبل ازیں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضٰی سید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے 6 دنوں میں پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔آئی ایم ایف بورڈ سے اجلاس ہے جس کی منظوری کے بعد 4 ارب ڈالر دوطرفہ ترسیلات حصول کا راستہ ہموار کرے گا۔ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کو مالی سال 2023 میں 31 ارب ڈالر کی ضرورت رہے گی جس کیلئے پاکستان کو 38 ارب ڈالرفراہمی کی یقین دہانیاں کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ضرورت سے زائد فنڈنگ کا انتظام کرلیا ہے،مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔اس برس فروری سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر کم ہوئے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر اور ادائیگیوں کی وجہ سے کم ہوئے۔مرتضیٰ سید کا کہنا تھا کہ مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے۔

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 15 minutes ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 28 minutes ago

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 5 hours ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 5 hours ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 5 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 37 minutes ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 3 hours ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 41 minutes ago

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- 4 hours ago

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 7 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 4 hours ago