جی این این سوشل

دنیا

لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے25 برس بیت گئے

نیویارک:   برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے25برس بیت گئے ، برطانوی شہزادی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ  ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے25 برس بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاکھوں کروڑوں  دلوں میں گھر کرنے والی  لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961 کو برطانیہ  کے شہر نارفورک میں پیدا ہوئیں ۔

پرنسس آف ویلز شہزادی ڈیانا29جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ۔ ان کی شادی کی تقریب دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے  براہ راست دیکھی لیکن بدقسمتی سے یہ شادی گیارہ سال ہی چل سکی ۔ ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔

ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی اور طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔ 

 شہزادی کو ہمیشہ سے ہی تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی ۔ برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا فیشن اور انسانی ہمدردی کی وجہ سے لوگوں میں بے حد مقبول ہوئیں۔

لیڈی ڈیانا پیرس میں 31 اگست 1997کو ایک کار حادثے میں  جاں بحق ہوگئیں۔ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کے دوران ویسٹ منسٹر ایبے سے نارتھ ہیمشائر کے راستے میں ہزاروں افراد موجود تھے  ۔ دنیا بھر میں ان کی فلاحی  خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دنیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے کی ہدایت کردی

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے  کی ہدایت کردی

آسٹریلیا نے فوجی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کو باحفاظت اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ امور نے جمعہ کو ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیتے ہیں کہ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے تو وہاں سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے ۔

آسٹریلوی سفارت کاروں نے کہا کہ فوجی حملوں کے باعث فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور دیگر سفری رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کا بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈا کسی بھی وقت اور مختصر نوٹس پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے آپریشن روک سکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll