جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں246 روپے کا ہوگیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 246 روپے کا ہوگیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں246 روپے کا ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

منگل کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلسل 13 ویں روز ڈالرمہنگا ہوا ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 246 روپے کا ہوگیا۔

پیر کو دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپےمہنگا ہوکر245روپے کا ہوگیا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 239 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 1روپے مہنگا ہوکر 238 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

پیر کو دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے7پیسےمہنگا ہوکر237روپے91پیسےپربند ہوا تھا۔13 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔

ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ڈیلرز کےمطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

پاکستان

پاکستان کیساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کیساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان خطے میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔
ویدانت پٹیل نے بھارت سے آسٹریلوی صحافی کی ملک بدری کے حوالے سے کہا جمہوریت میں آزادی صحافت کا لازمی کردار ہے، بھارتی حکام آسٹریلوی صحافی کے معاملے پر جواب دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں  نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

لاہور : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی سیلفیاں

ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی سیلفیاں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
ورلڈ کپ کی ٹرافی کی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر رونمائی کی گئی۔ شکرپڑیاں میں ٹرافی کی رو نمائی کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ٹرافی کی رونمائی تاریخی مقام پاکستان مونومنٹ پر کی گئی۔ پاکستان مونومنٹ پر رکھی گئی ٹرافی کیساتھ شائقین نے خوب تصاویر بنوائیں اور پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں ٹرافی کی رونمائی پارلیمنٹ ہائوس کے ساتھ ڈی چوک میں بھی کی گئی۔ ٹرافی کو ایبٹ آباد بھی لیجایا جائے گا جس کے بعد ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر لاہور کے اڑان بھرے گی۔ 
ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll