بورڈ پراپرٹی پر ناجائز تجاوزات بنانے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا. چیرمین بورڈ

لاہور : متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران نے ملک بھر کے گوردواروں اور مندروں کی تزہین و آرائش اور تعمیراتی کاموں پر زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے کی منظوری دے دی،

اور ٹرسٹ بورڈ کے ملازمین کی ویلفیر کے لئے بھر پور اقدامات , ہاوس بلڈنگ ایڈوانس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے چار سو ملازمین تک کرنے کی منظوری ان اقدام کی منظوری چیرمین بورڈ کے زیر صدارت منعقدہ بورڈ ممبران کے 348 ویں اجلاس میں دی گئی ۔

ممبران نے ننکانہ صاحب , حسن ابدال ,کرتارپور اور لاہور کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب سمیت دیگر گوردواروں میں ڈویلپمنٹ کے کاموں کی بھی منظوری دی مزید ہندو اور سکھ مذہب کے بچوں کی تعلیم کے لئے اسکالر شپ کی تعداد 25 سے بڑھا کر 50 کرنے کی سفارش کی گئی اور ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی پر بننے والے تعلیمی اداروں میں ہندو اور سکھ مذہب کے بچوں کو خصوصی کو ٹہ دیا جائے گا ۔

سندھ اور کے پی کے کے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد کے لئے بھی ملازمین کی تنخواحوں میں سے معقول حصہ دیا جا رہا ہے , چیرمین بورڈ کاکہنا ہے کہ بورڈ ملازمین کی ترقی سمیت اس کی آمدن میں اضافہ اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ,اور ناجائز قابضین و نا جائز تجاوزات بنانے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جا رہی ہے.
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل







