Advertisement

پانچواں T20:پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

7 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں  پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 29th 2022, 2:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پانچواں T20:پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

پاکستان کی پوری ٹیم19 اوورز میں145 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان 46 گیندوں پر 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔

انگلش ٹیم میں 4 جبکہ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،گرین شرٹس کی جانب سے  آل راؤنڈر عامر جمال انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں، اس کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

عثمان قادر،خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آج آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی اننگز 
انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا، حیدر علی 4، افتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز بناسکے، مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود رضوان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ حارث رؤف 8 رنز بناسکے۔یوں پوری ٹیم 19 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور سام کُرن اور ڈیوڈ ولی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ بقیہ میچز اب لاہور میں ہوں گے۔سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

Advertisement
حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

ڈونلڈ ٹرمپ ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

  • 6 گھنٹے قبل
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ مہاجرین کیلئے  مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ مہاجرین کیلئے مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان

  • 7 گھنٹے قبل
ایران کا  امریکا کو جوہری معاہدے پر  تجویز پیش کرنے کا اعلان

ایران کا امریکا کو جوہری معاہدے پر تجویز پیش کرنے کا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت

حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت

  • 9 گھنٹے قبل
 وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا

 وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا

  • 10 گھنٹے قبل
لکی مروت  : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

  • 10 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا، ماہر معاشی امور

آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا، ماہر معاشی امور

  • 11 گھنٹے قبل
پانی روکا تو اعلان جنگ  ہو گا ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

پانی روکا تو اعلان جنگ ہو گا ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

  • 11 گھنٹے قبل
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

  • ایک دن قبل
مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی

مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement