7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔

انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کی اننگز
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز نے 39 رنز کی شراکت داری بنائی لیکن پھر ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان فل سالٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز پر پویلین لوٹے۔
101 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 209 رنز تک پہنچایا۔ملان 47 گیندوں پر 78 اور ہیری بروک 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں شیڈول 3 میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جارہا ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 11 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 13 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 11 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 9 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 13 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 13 hours ago








