سیزیز کا فیصلہ کن میچ: انگلینڈ نے پاکستان کو67رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
آخری ٹی ٹوئنٹی فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔

انگلینڈ نے 7 میچز پر مشتمل T-20 سیریز کے آخری فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کرسیریز کا تاج اپنے نام کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم نے 4 اور محمد رضوان صرف ایک رن بناسکے، دونوں کو بالترتیب کرس ووکس اور ریس ٹوپلے نے آؤٹ کیا۔
افتخار احمد اور شان مسعود نے 28 رنز کی شراکت بنائی جو افتخار کے آؤٹ پر ختم ہوگئی، انہوں نے 16 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ڈیوڈ وِلی نے کیچ آؤٹ کروایا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ایلکس ہیلز اور فل سالٹ نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا۔
دونوں کے درمیان 39 رنز کی پارٹنر شپ بنی جسے محمد حسنین نے ہیلز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے توڑا۔
ایک گیند بعد گزشتہ میچ کے ہیرو فل سالٹ رن آؤٹ ہوگئے اور انگلینڈ کی ٹٰم 39 پر ہی دونوں اوپنرز سے محروم ہوگئی تھی۔
ایسے میں ڈاؤڈ ملان کا ساتھ نوجوان بلے باز بین ڈکِٹ نے دیا، دونوں کے درمیان 62 رنز کی زبردست پارٹنر شپ بنی۔
تاہم دسویں اوور کی پانچویں گیند پر محمد رضوان نے ناقابلِ یقین رن آؤٹ کرکے بین ڈکٹ کو پویلین لوٹا دیا، انہوں نے 30 رنز بنائے تھے۔
اس کے بعد چوتھی وکٹ پر ڈاؤڈ ملان اور ہیری بروک سیہ پلائی دیوار بن گئے، دونوں نے ناقابلِ شکست 108 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کا اسکور 209 رنز تک پہنچاڈالا۔
واضح رہے کہ خراب فیلڈنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے بلے بازوں کو ایک نہیں بلکہ کیچ چھوٹنے کی وجہ سے تین مزید مواقع ملے جن کا انہوں نے بڑا اسکور بنانے کے لیے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
تین میں سے انگلینڈ کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حسنین وکٹ لینے والے واحد بولرز تھے۔
ان کے علاوہ حارث رؤف وکٹ تو نہ لے سکے لیکن 4 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر قابلِ ذکر بولر رہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی کی حقدار ہوگی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے، یہ کافی عرصے سے اس سیریز کا انتظار کر رہے تھے اور اہم یہ جیتنا چاہتے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں ورلڈکپ کے اس میچ میں مارک ووڈ کو کھلانے کا رسک نہیں لیا۔
آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں محمد رضوان، خوشدل شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم میں آج محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دہانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر،حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں رچرڈ کلیسن کی جگہ پر کرس ووکس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو شامل نہیں کیا گیا۔
انگلینڈ کی ٹیم کپتان معین علی، فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈاؤڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید اور ریس ٹوپلے پر مشتمل ہے۔

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 10 منٹ قبل

ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملزم حسن زاہد سے کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ صحافی کے سوال پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب خاموش
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 21 منٹ قبل

اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اس کا راستہ روکنا ہوگا، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو
- ایک گھنٹہ قبل

سکھ یاتریوں کا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے سے روکنے کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا9 واں ایڈیشن 27 سے 29 ستمبر تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہے ہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل