جی این این سوشل

پاکستان

اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ

اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے دس بڑے ملکوں کی تنظیم اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل ایک بار پھر 93 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری طرف گیس کی قیمتیں 6 ڈالر 92 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو پر موجود ہیں۔

پاکستان

سانحہ 9 مئی،فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں ضمانت منظور

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض 30 اپریل تک منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ 9 مئی،فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں ضمانت منظور

 سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔ جسٹس ملک اعجاز آصف نے  ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض 30 اپریل تک منظور کی گئی۔ فواد چوہدری کی جانب سے بیان حلفی  انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

یاد رہے فواد چوہدری پر سانحہ نو مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت مستحکم کرنے کے حوالے سے سوچنا چاہئیے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ جو آصف زرداری نے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی باتیں کیں وہ اچھی باتیں تھیں، لیکن اس میں ایکشن کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے ایک بڑے اور وسیع پروگرام کاحصہ بننا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں اضافے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حصص کی منڈی میں تیزی کے رجحان سمیت پاکستان کے مستحکم اقتصادی اشارے اجاگر کئے۔انہوں نے محصولات میں اضافے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس طرح مضبوط میکرو اکنامک پالیسی کے ذریعے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹیڈ بائی ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزراء سے حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو منعقدہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا ءسے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلاء، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جبکہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزراء حلف اٹھایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll