جی این این سوشل

کھیل

قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کاشکار ہے،چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا مڈل آرڈر ناکامی سے دوچار ہے تاہم یہ چیزیں درست کی جاسکتی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کاشکار ہے،چیئرمین پی سی بی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نجہی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کا مڈل آرڈر ناکامی سے دوچار ہے، کیچ چھوٹ رہے ہیں مگر ساتھ دلاسہ بھی دیا کہ یہ چیزیں درست کی جاسکتی ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھی ورلڈ کپ جیتنے کے چانس ہیں۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ انگلینڈ سے اضافی دو ٹی ٹوئنٹی میچز سزا کے طور پر لیے کیوںکہ انہوں نے پچھلی بار دورہ کینسل کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز جمعے سے شروع ہوگی۔ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے ٹرائنگولرسیریز کا پہلا میچ جمعے کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان شیڈول ہے۔

پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی تعاون بڑھے گا ،وزیر تجارت

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارےاپس میں تاریخی اور اچھے  تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی تعاون بڑھے گا ،وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانا کا ہدف دونوں ممالک کے رہنماؤں نے طے کیا ہوا ہے ۔

ترکیہ کے سفیر نے جام کمال خان کو وفاقی وزیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر پیکاسی نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے لیے روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارےاپس میں تاریخی اور اچھے  تعلقات ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے حکومت  کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سے تحقیقات کرانے کا حکومتی اعلان مسترد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے، ریلی میں ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شرکت کریں گے، ریلی کا ایک ہی مقصد عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا، معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، آج بھی ہم عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے چیف جسٹس کو تفصیلی خط لکھیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس نے حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کا بنانے کا اعلان اکثریت سے مسترد کر دیا ۔ 

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خط سپریم جوڈیشل کونسل کولکھا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے خط سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں سپریم کورٹ اس مسئلے کو قالین کے نیچے نہیں دبائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا بحریہ کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا ۔اجلاس کے دوران علاقائی سمندری تحفظ اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے بالخصوص نیول ائیر بیس تربت پر حالیہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کیلئے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔نیول چیف نے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll