لاہور: شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔

جی این این کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا ۔
ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کے مطابق ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا ۔ ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم پر مبینہ طور پر ذہنی مریض لگتا ہے ۔ پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔
آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ، آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ۔
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چودھری پرویزالٰہی نےکہا کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل



