روم : جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی نئی کابینہ میں 6 خواتین وزراء بھی شامل ہوں گی ، اٹلی کی نئی وزیراعظم اور کابینہ اراکین آج حلف لیں گے۔
اٹلی کے صدر سرگیو مٹاریلا نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد میلونی کو حکومت سازی کی ہدایت دے دی ۔ جس کے کچھ ہی دیر میں میلونی نے جارجیٹی کو اپنا وزیر معیشت مقرر کیا۔
اس موقع پر 31 سالہ نومنتخب وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا تھاکہ حکمران جماعت عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی، حکومت سب شہریوں کےحقوق کوتحفظ فراہم کرےگی۔
میلونی نے سلویو برلسکونی کی حکومت میں نوجوانوں سے متعلق وزارت سنبھالی ۔ دس برس قبل میلونی نے ‘برادرز آف اٹلی’ کی بنیاد رکھی ، جس کی وہ 2014 سے قیادت کر رہی ہیں۔
سال 2020 میں، انہوں نے یورپی کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹ پارٹی کی قیادت بھی سنبھالی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل





