سڈنی : آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نیوزی لینڈکو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ۔


آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں 153 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلی ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ۔ ڈیرل مچل 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کین ولیمسن نے 46 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری سیمی فائنل میچ میں اسکور کی، اننگز کے 13 ویں اوور میں پاکستان کے 105 کے اسکور پر بابر اعظم کو 53 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کرایا۔
بابر اور رضوان کے درمیان ٹی20 انٹرنینشل کی نویں 100 رنز کی شراکت داری بنی۔ بابر اعظم نے 38 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ وہ 42 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ہدف کے قریب محمد رضوان بھی ٹرینٹ بولٹ کی ایک لو فل ٹاس پر باؤنڈری پر کیچ پکڑا بیٹھے۔ انہوں نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔
اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ نہایت خراب رہی۔ اش سوڈھی نے محمد حارث کا کیچ ڈراپ کیا۔ حارث جو گزشتہ میچ میں بھی ہدف کے قریب آؤٹ ہوگئے تھے، اس میچ میں بھی جب جیت کے لیے صرف دو رنز درکار تھے تو انہوں نے مچل سینٹر کی گیند پر ایک غیرضروری شارٹ لگانے کی کوشش میں وکٹ گنوا دی۔
پاکستان کی جانب سے وننگ شارٹ شان مسعود نے کھیلا۔ وہ تین اور افتخار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
WHAT A WIN, PAKISTAN! ?
— ICC (@ICC) November 9, 2022
Pakistan have reached their third Men's #T20WorldCup final ?#NZvPAK pic.twitter.com/dumaIcWVeZ
سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد۔ شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی۔
نیوزی لینڈ: فن ایلن، ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، گِلن فلپس، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل سینٹر، ٹم ساؤتھی، اش سوڈھی، لوکی فرگوسن، ٹرینڈ بولٹ۔
میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور پاکستان ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 نومبر کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے آفیشلز کا تقرر کر دیا ہے ۔
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو سیمی فائنل میچ کو سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل سپر وائز کریں ۔کرس کیفنی تھرڈ امپرئر ہوں گے۔
13 نومبر کو میلبورن کے ایم سی جی گرائونڈ میں شیڈول فائنل میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جعفر ایکسپریس پر ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیانے کیا،راناثنااللہ
- 9 گھنٹے قبل

بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، سرفراز بگٹی
- 8 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس: کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال
- 8 گھنٹے قبل

کراچی :منگیتر سے جھگڑے پر 17 سالہ میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی
- 7 گھنٹے قبل

صدرمملکت، وزیراعظم، وزیرداخلہ سمیت سیاسی رہنماؤں کی نوشکی میں دھماکے کی مذمت
- 8 گھنٹے قبل

راولپنڈی پولیس کی کارروائی،10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

شمالی مقدونیہ : نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی ، 51 افراد ہلاک، 100 کے قریب زخمی
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم کر دی
- 10 گھنٹے قبل

ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے،اسپیکر ایازصادق
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ہدیت پر سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع
- 6 گھنٹے قبل

ڈہرکی :رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور اور ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل