Advertisement

ٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی :  آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نیوزی لینڈکو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 9th 2022, 9:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر  فائنل  میں پہنچ گیا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں 153 رنز کے تعاقب میں پاکستان  نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلی ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ۔  ڈیرل مچل 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کین ولیمسن نے 46 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف  کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری سیمی فائنل میچ میں اسکور کی،  اننگز کے 13 ویں اوور میں پاکستان کے 105 کے اسکور پر بابر اعظم کو 53 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کرایا۔ 

بابر اور رضوان کے درمیان ٹی20 انٹرنینشل کی نویں 100 رنز کی شراکت داری بنی۔ بابر اعظم نے 38 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ وہ 42 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے قریب محمد رضوان بھی ٹرینٹ بولٹ کی ایک لو فل ٹاس پر باؤنڈری پر کیچ پکڑا بیٹھے۔ انہوں نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔

اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ نہایت خراب رہی۔ اش سوڈھی نے محمد حارث کا کیچ ڈراپ کیا۔ حارث جو گزشتہ میچ میں بھی ہدف کے قریب آؤٹ ہوگئے تھے، اس میچ میں بھی جب جیت کے لیے صرف دو رنز درکار تھے تو انہوں نے مچل سینٹر کی گیند پر ایک غیرضروری شارٹ لگانے کی کوشش میں وکٹ گنوا دی۔

پاکستان کی جانب سے وننگ شارٹ شان مسعود نے کھیلا۔ وہ تین اور افتخار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد۔ شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی۔

نیوزی لینڈ: فن ایلن، ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، گِلن فلپس، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل سینٹر، ٹم ساؤتھی، اش سوڈھی، لوکی فرگوسن، ٹرینڈ بولٹ۔

میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور پاکستان ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں  ۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔  میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 نومبر کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے آفیشلز کا تقرر کر دیا ہے ۔

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو سیمی فائنل میچ کو سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل سپر وائز کریں ۔کرس کیفنی تھرڈ امپرئر ہوں گے۔

 13 نومبر کو میلبورن کے ایم سی جی گرائونڈ میں شیڈول فائنل میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Advertisement
ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ

  • 7 hours ago
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش

  • 9 hours ago
ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں  جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں

  • 11 hours ago
سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا

  • 10 hours ago
پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے

  • 10 hours ago
ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 10 hours ago
چیئرمین پی ٹی اے نے  برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

  • 9 hours ago
ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا  افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف

  • 9 hours ago
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون

  • 10 hours ago
تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی

  • 9 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں

اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں

  • 9 hours ago
بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ 

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ 

  • 12 hours ago
Advertisement