سڈنی : آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ کادوسراسیمی فائنل آج ایڈیلیڈمیں بھارت اورانگلینڈ کے درمیان کھیلاجائے گا۔


تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی، ایک ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم ہے جس نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اب تک کُل 22 ٹی20 میچز ہوچکے ہیں جس میں بھارت نے 12 جبکہ انگلینڈ نے 10 میچز جیتے ہیں۔
اگر ٹی20 ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک تین میچز کھیلے گئے ہیں جن میں دو مرتبہ بھارت اور ایک مرتبہ انگلینڈ نے فتح حاصل کی ہے۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

آسٹریلیا : میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 15 گھنٹے قبل

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی ، 3 خوار جی دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیل کے غزہ پر 35 سے زائد فضائی حملے، بچوں سمیت 170 فلسطینی شہید
- 2 منٹ قبل

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست ،پاکستان نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
- 11 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق،3افراد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

بھارتی وزیر اعظم مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل