جی این این سوشل

کھیل

فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے مرکزی کردار کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کون ادا کرے گا، اس کا اعلان کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے مرکزی کردار کا اعلان کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

محمد فراز قیصر کی سرپرستی میں بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں شعیب اختر کا کردار گلوکار اور اداکار عمیر جسوال ادا کریں گے۔ فلم کے حوالے سے تمام معلومات اس کے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے باضابطہ طور پر عوام کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

اس سے قبل فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے بھی پاکستان کے مختلف شہروں سے اداکاروں کے آڈیشن کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد اب فلم کے مرکزی کردار کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پیچ پر فلم کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ایک اور پوسٹ میں اداکار عمیر جسوال کو شعیب کے نام کی گرین شرٹ زیب تن کیے ہوئے کرکٹ گراونڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کو دبئی سے تعلق رکھنے والے فلم میکر فراز قیصر بنا رہے ہیں. جنہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں شعیب اختر کی تیز ترین بولنگ سے متاثر ہوکر فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے۔

فلم کو پاکستان ، دبئی ، آسٹریلیا اور برطانیہ میں عکس بند کیا جائے گا جبکہ اس کی نمائش آئندہ برس 16 نومبر تک متوقع ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rawalpindi Express - The Movie (@rawalpindiexpress.film)

دنیا

بھارتی فوج کے ایک میجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

میجر مبارک سنگھ پڈا نے جموں کے علاقے میں قائم فوجی بیس کے اپنے کمرے میں خود کو بند کرکے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کے ایک میجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

مقبوضہ کشمیر میں جموں کی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے ایک میجر نے اپنا کمرہ اندر سے بند کر کے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میجر مبارک سنگھ پڈا نے جموں کے علاقے میں قائم فوجی بیس کے اپنے کمرے میں خود کو بند کرکے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔

اہل خانہ کے بقول میجر مبارک سنگھ پڈا کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اُن کے کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا اور نہ ہی انھیں کوئی ذہنی مسائل تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

تاہم ماضی میں ایسی کسی انکوائری کی کوئی رپورٹ کبھی منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔

میجرمبارک سنگھ پڈا کا تعلق جالندھر سے تھا۔ ان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔ 2007 سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایسے واقعات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبیہ

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبہہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا، صحافی یونینز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا گیا۔

لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، کیمرا مین اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدرلاہور پریس کلب  ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو پُرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا۔

صدر سی پی این ای ارشادعارف نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll