جی این این سوشل

کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2022: افتتاحی تقریب کی دلفریب تصاویر

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ قطر میں آغاز ہو گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیفا ورلڈ کپ 2022: افتتاحی تقریب کی دلفریب تصاویر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر سے 12 لاکھ سے زیادہ شائقین قطر  کا رخ کر رہے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، مصر، ترکیہ اور الجزائر کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر رہنما میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے قبل افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

یہاں ہم  نے آپ کیلئے رنگا رنگ  افتتاحی تقریب اور  قطر اور ایکواڈور کے درمیان  پہلے میچ کی بہترین تصاویر منتخب کی ہیں ۔ 

 

افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز

 

 

 

تجارت

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنما اوربزنس مین محمود مولوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت میں 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود تھی، 23 سے 24 لاکھ ٹن گندم ماہانہ ملک کی ضرورت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے۔

محمودمولوی کا کہنا تھا کہ گندم منگوانے والے پرائیوٹ سیکٹر کے38 لوگ ہیں، ایک رکنی کیا10رکنی کمیٹی بنادیں، ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، کمیٹی نےکرپشن ثابت کردی تواپنا گندم کا کاروبار چھوڑدوں گا۔

محمودمولوی نے کہا کہ دنیا بھرمیں 3سے4ماہ کی گندم ذخیرہ کی جاتی ہے، 30 لاکھ ٹن منگوانی تھی، 36 لاکھ ٹن گندم منگوائی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، چین تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ، چین تمام منصوبے  جلد مکمل کرنے  کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے اور اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبے مزید بہتر بنانے جا عزم کرتا ہے ۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت کی اور باہمی امن وخوشحالی کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تر روابط کی اہمیت پر زوردیا۔

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll