قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز گزشتہ روز ہوا ۔


قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز گزشتہ روز ہوا جس میں تلاوت کلام پاک ایک معذور حافظ قرآن غانم لالمفتاح نے کی ، حافظ قرآن کو دنیا بھر سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔
یہ حافظ قرآن غانم المفتاح ہیں جن کی عمر 20 برس ہے اور وہ 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے۔
غانم بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری Caudal Regression Syndrome (CDS) کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا ۔
غانم کی ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے اسکولوں نے انکار کر دیا اور سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان کے ساتھ کھیلنے سے کتراتے تھے ۔

غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔
وہ زمانہ طالبعلمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور غریسہ آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔

قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی "ورلڈکپ" کا افتتاح کیا جسے دنیا کے 500 بڑے چینلز پر دکھایا گیا اور تاریخ میں پہلی بار قرآنی آیات کی تلاوت سے ورلڈکپ کا آغاز ہوا ۔

افتتاحی تقریب کا آغاز قطر کی روایت، ثقافت اور تاریخ کی پرفارمنس سے ہوا۔ تقریب میں امریکی اداکار مورگن فری مین نے بھی شرکت کی جنہوں نے عرب اور مغربی ثقافتوں کو متحد کرنے کی کوشش کرنے کا پیغام دیا۔


عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 21 hours ago

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- a day ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 19 hours ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 21 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- a day ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 20 hours ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 19 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- a day ago
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- a day ago






.webp&w=3840&q=75)



