Advertisement

انڈونیشیا میں  زلزلے نے تباہی مچادی ، 20 سے زائد افراد ہلاک 

جکارتہ : انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 21st 2022, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈونیشیا میں  زلزلے نے تباہی مچادی ، 20 سے زائد افراد ہلاک 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ  انڈونیشیا کے  صوبہ  مغربی جاوا میں  آیا ، زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس  کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی  جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز  مغربی  جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں علاقے میں 20 سے زائد افراد ہلاک  جبکہ 300 کے  زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

زلزلے سے درجنوں عمارتوں  کو نقصان پہنچا  ہے،  زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔

اس سلسلے میں  امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ 

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں  مسلسل زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے    والے علاقے میں آباد ہے اور اکثر یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں ۔

اس سے قبل فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔

جنوری 2021 میں صوبے مغربی Sulawesi میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

انڈونیشیا میں 2004 میں آنیوالے  سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
Advertisement