جرم
فیصل آباد :10 سالہ لاپتہ بچی کی لاش پڑوسی کی چھت سے برآمد
فیصل آباد : گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی 10 سالہ بچی ایمان فاطمہ کی لاش پڑوسی کی چھت سے برآمد ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے علاقے سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی 10 سالہ بچی کی لاش مل گئی، لواحقین نے مظاہرہ کرکے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
10 سالہ ایمان فاطمہ کے قتل کیخلاف مقتولہ کے لواحقین اور عزیز و اقارب نے سمندری مین چوک پر ٹائرجلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اور ایمان فاطمہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 سالہ ایمان فاطمہ گزشتہ روز گھر سے باہر ایک دکان پر گئی اور لاپتہ ہوگئی، تلاش کرنے پر 24 گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش ہمسائے کی چھت سے ملی۔
مقتولہ کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے دکان پر چاول لینے کیلئے بھیجا، دوکاندار سے پوچھا تو اس کہا کہ بچی واپس چلی گئی تھی، کافی دیر تک تلاش کے بعد جب نہیں ملی تو پھر رپورٹ درج کروائی، بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ مقامی تھانہ میں درج ہونے کے بعد اس کی تلاش جاری تھی کہ گھر کے پڑوسی کی چھت سے اس کی لاش مل گئی۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی جبکہ 4 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
صحت
عالمی ادارہ صحت کا زمبابوے کو انسداد ہیضہ کے لیے ادویات اور سامان کا عطیہ
یہ عطیہ بہت بڑا اثر ڈالنے والا ہے اس وبا کو جلد از جلد ختم ہونا ہے

ہرارے: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے زمبابوے کو ہیضے کی وباء پر قابو پانے میں مدد کے لیے سامان اور ادویات کا عطیہ دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے افریقہ ماتشیڈیسو موتی نے زمبابوے کے صحت اور بچوں کی دیکھ بھال کے وزیر ڈگلس مومبشورا کو سامان اور ادویات کی کھیپ سونپتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ہیضے کی وباء کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہے، کمیونٹی کو متحرک کرنا ہے، اور انہیں علاج کے مراکز میں منتقل کرنا ہے، تاکہ وہ علاج حاصل کریں جس سے جان بچ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ بہت بڑا اثر ڈالنے والا ہے اس وبا کو جلد از جلد ختم ہونا ہے۔ واضح رہےکہ زمبابوے میں 30 نومبر تک ہیضے کے مجموعی طور پر 9,895 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں 9,466 صحت یاب ہوئے اور 53 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
کھیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا صحت یابی کے بعدجزوی بولنگ کا آغاز
نسیم شاہ کی ری ہیبی لیٹیشن ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیوتھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جزوی بولنگ کا آغاز کردیا۔
نسیم شاہ نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے، کرکٹر کا ری ہیب ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیوتھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔
Update on Naseem Shah's rehabilitation
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 6, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/Z51gKWORnT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فی الوقت نسیم شاہ ہلکی جم ایکسر سائز اور جزوی بولنگ کر رہے ہیں،کل سے بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد، وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے اور انہیں ماہر طبی عملے کی ٹیم سے مسلسل دیکھ بھال حاصل ہوئی۔
پاکستان
حکومت پاکستان نےکوڈیڈ 19 کے حوالے سے عائد تمام سفری پابندیاں اٹھا لیں
حج درخواستیں جمع کرانے کےلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں، وزارت صحت

حکومت پاکستان نےکوڈیڈ 19 کے حوالے سے عائد تمام سفری پابندیاں اٹھا لیں، پاکستان ایئرپورٹس اور انٹری پوائنٹس پر 2 فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی۔
وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کےلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔ مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں، حج پر روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں داخلے کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی، پاکستان آنے والوں کو بھی کورونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔
این سی او سی نے یہ بھی کہا ہے کہ سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کیا گیا ہے، پاکستانی ایئر پورٹس، پوائنٹس آف انٹری پر 2 فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی ہے، تاہم ایئر پورٹس پر وبائی امراض سے متعلق نگرانی جاری رہے گی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
دنیا ایک دن پہلے
بولیویا میں سابق امریکی سفیرکیوبا کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ٹیکنالوجی 7 گھنٹے پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹ جانے سے 11 کوہ پیما ہلاک
-
دنیا 2 دن پہلے
فلپائن میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب 6.9 اور 5.4 ریکارڈ
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان