Advertisement

زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کی بھوک ہڑتال ،نئی دہلی میں انٹرنیٹ سروس معطل

نیودہلی :بھارت میں مودی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جبکہ حکومت نے دہلی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر فروری 1 2021، 2:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہزاروں  کسانوں کا  زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ساتھ ایک ہفتے جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد کسان مظاہرین آج ایک روز کیلئےبھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے  دہلی کے تین سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔ انٹرنیٹ سروسز  اتوار کی رات 11 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل بھارت کے  یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کی سرحد پر ہزاروں ناراض  کسانوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے دن  پرتشدد احتجاج کے دوران کچھ عناصر نے  لال قلعے پر خالصتان تحریک کا پرچم لہرا دیا تھا جہاں ان  جھڑپوں  میں ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسان دو ماہ سے زائد عرصے سے  احتجاج کر رہے ہیں۔  مسئلے کے حل کے لیے کسان رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مذاکرات  تاحال11ادوار  ناکام ہو چکے ہیں، حکومت نے ان قوانین کو 18 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی پیشکش کی تھی  لیکن کسانوں  کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون میں تبدیلی سے کم کسی بھی چیز پر احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ  بھارت میں زرعی اصلاحات کے قانون کی ستمبر میں منظوری دی گئی  اور اس وقت سے کسان دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں  ۔مودی سرکار  نے کسانوں کا جلوس روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رابطہ کیا، لیکن بھارتی چیف جسٹس  بینچ نے اسے پولیس معاملہ قرار دےدیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  اس  متنازع  قانون کو  زراعت کے شعبے میں  لاکھوں کسانوں کوبااختیار بنانے   کے لیے ضروری سرمایہ کاری  اور جدت پسندی کی حوصلہ افزائی قرار دے چکے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کسانوں کی حمایت کرتی نظر آتی ہے ۔

کسانوں کی احتجاجی تنظیم نے یکم  فروری کو  سالانہ بجٹ  کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر مارچ کا  بھی اعلان کررکھا ہے ۔ حالیہ برسوں میں بھارت میں  خشک سالی اور قرضوں کے بڑھتے بوجھ کی وجہ سےاب تک ہزاروں کسان خودکشی کرچکے ہیں ۔ 

Advertisement
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • ایک دن قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • ایک دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 14 دن قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 2 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 14 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 2 دن قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 2 دن قبل
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 2 دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • ایک دن قبل
Advertisement