راولپنڈی: پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم 343 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی ہے، ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو فتح کے لیے مزید 263 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔


یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔
میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی جب کہ اس کی تین وکٹیں ابھی باقی تھیں، انگلینڈ کو مجموعی طور 342 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے جب 343 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ عبداللہ شفیق صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،
انہیں روبنسن نے آؤٹ کیا، اسی اوور میں آنے والے بلے باز اظہر علی ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے جس پر انہیں پویلین لوٹنا پڑا جب کہ کپتان بابرا عظم صرف چار رنز کا اضافہ کر کے میدان سے باہر چلے گئے، انہیں بین اسٹوکس نے پویلین کی راہ دکھائی۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ہیری بروک 87 اور جیک کرالی 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ ایک وکٹ سلمان آغا کے حصے میں آئی تھی۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل





