یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا جارج لاریہ ایڈجی نے کہا ہے کہ پاکستان سے 2023 کے آخر تک پولیو بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا۔


سرکاری خبررساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو پروگرام دوبارہ پٹڑی پر آ گیا ہے اور امید ہے کہ اس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے کیے گئے موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے مستقل معذوری کا سبب بننے والی اس بیماری کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خطرناک وائرس اب قابو میں ہے اور امید ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے اس بیماری کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ریجنل ڈائریکٹر یونیسیف نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں پولیو کی شکست کے لیے تمام دستیاب وسائل اور خدمات استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 2023 میں تمام پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے ٹریک پر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پے درپے خشک سالی، ہیٹ ویو، سیلاب، پرتشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں نے پاکستان میں لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، حالیہ تباہ کن سیلاب نے بالخصوص ان اضلاع میں اہم مراکز صحت کو تباہ کر دیا ہے جہاں تاریخی طور پر پولیو وائرس سب سے زیادہ پایا جاتا ہے اور اس نے صحت سے متعلق خطرات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ 110 موبائل ہیلتھ ٹیمیں بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو صحت کی اہم خدمات فراہم کر رہی ہیں اور یونیسیف سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے قومی سطح پر چلنے والی خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم میں بھی مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف سیلاب زدہ علاقوں میں پانی، صفائی اور حفظان صحت کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔
موسم سرما کے آغاز میں شمالی علاقوں میں یونیسیف کی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 12 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے 16 ہزار گرم ملبوسات خریدے گئے ہیں جنہیں بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت ، بلتستان کے برفباری والے علاقوں میں تقسیم کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان میں تقریباً 15 ہزار کمبل تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 5 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- a day ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago






