جی این این سوشل

تفریح

دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے پہلےانتہا پسند ہندوؤں کا نشانہ بن رہی ہے

انڈیا: دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے پہلےانتہا پسند ہندوؤں کا نشانہ بن رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے پہلےانتہا پسند ہندوؤں کا نشانہ بن رہی ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹارز دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ بے حد  تنازعات کا شکار ہوگئی ہے، وزیر داخلہ مدھیا پردیشن نے بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم پٹھان میں دیپیکا کے لباس کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش سے مشروط کردیا ہے۔دوسری جانب فلم کے گیت پر تنازع شروع ہوگیا اور انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل شاہ رخ خان کی فلم  ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ جاری کیا گیا اور گانے میں دپیکا پڈوکون کنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہیں ۔فلم کے گیت کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس گانے کو اب تک 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے۔

علاقائی

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور  لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔

جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔

جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

افغانستان:مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد شہید ،متعدد زخمی

حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان:مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد شہید ،متعدد زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں ایک صوفی بزرگ کے مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

طالبان کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک حملہ آور نے ضلع نہرین میں ایک صوفی بزرگ کی درگاہ میں ہفتہ وار تقریب میں موجود زائرین کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ حملے کے متاثرین کو جاننے والوں میں سے نہرین کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 10 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تاہم ابھی تک کسی بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے درگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں  آنے کے بعد ملک میں مساجد، امام بارگاہوں کواور مزاروں پر شدت پسندوں کے حملے جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی  کارروائی،  کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ضبط

کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء  کی  مالیت 32 ملین روپے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی  کارروائی،  کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ضبط

لاہورائیر پورٹ  پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹ، لاہور کے مطابق، کلکٹر طیبہ کیانی کی جانب سے خفیہ اطلاع کی وجہ سے ایئر بلیو کی پرواز PA-417 کے ذریعے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کو روک کر تلاشی لی گئی۔

باڈی کی تفصیلی تلاشی پرکسٹمز حکام نے 1,628 گرام (تقریباً 130.2 تولہ) سونے کے زیورات، چھ ہیرے اور پانچ سام سنگ موبائل فون برآمد کرتے ہوئے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم نے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ اور موبائل فونز زیر تن کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے۔،جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء  کی  مالیت 32 ملین روپے ہے۔ پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  اب اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll