تفریح
شردھا کپور نے نئی فلم ” تو جھوٹی میں مکار “ کا پوسٹر شیئر کردیا
” تصویر میں نظر آنے والے افراد اتنے قریب نہیں ہیں جتنے نظر آرہے ہیں “۔

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی فلم ” تو جھوٹی میں مکار “ کا پوسٹر شیئر کر دیا۔ اداکارہ نے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرلکھا کہ ” تصویر میں نظر آنے والے افراد اتنے قریب نہیں ہیں جتنے نظر آرہے ہیں “۔
اداکارہ نے پوسٹرکیساتھ بتایا کہ فلم کا ٹریلر 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔ رومانوی مزاحیہ فلم ” تو جھوٹی میں مکار “ کو 8 مارچ کو ہولی کے موقع پر پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔
پاکستان
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے،فواد چوہدری
انتخابات نہ ہوئے تو پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں انتخابات کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دس اگست کو فارغ ہو گی سوال یہ ہے تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈٰ ایم الیکشن میں چلی جائے؟ اس کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے اور پی ڈی ایم کی سیاست میں واپسی کا دور دور امکان نہیں۔
اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداءً کرسکتا ہے اور کوئ اسے نہیں روک سکے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا، لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداء کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔
پاکستان
حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کے خلاف تھانہ کینٹ نوشہرہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کے خلاف تھانہ کینٹ نوشہرہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر حسان نیازی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پراُکسانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نوشہرہ پولیس حسان نیازی کو گرفتارکرنے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔
یا د رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے50 ہزار کے مچلکوں کے عوض حسان نیازی کو رہا کر نےکا حکم دیا تھا۔
پاکستان
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ ہائی کورٹ کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ادا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ سروسز ٹربیونل اور محتسب کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ملے گی۔
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کیخلاف خاتون جج کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
گریٹر ڈائیلاگ ناگزیر ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹویٹر بلیو ٹک حاصل نہ کرنیوالوں کی مشکلات میں اضافہ
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج
-
پاکستان 2 دن پہلے
چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا