پی ایس او کی پائپ لائن سے کلمپ لگا کر مبینہ کروڑوں روپے کا تیل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
کوٹ ادو: پی ایس او کی پائپ لائن سے کلمپ لگا کر مبینہ کروڑوں روپے کا تیل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتارکر لیا گیا۔


قصبہ گجرات: پولیس کی آئل مافیا کے خلاف بڑی کاروائی، پی ایس او کی پائپ لائن سے کلمپ لگا کر مبینہ کروڑوں روپے کا تیل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتارکر لیا گیا۔
پائپ لائن پر لگے دو کلمپ برآمد ہوئے ہیں تیل چوروں کا سرغنہ ملزم شبیر عرف شبیرا قصائی فرار ہوگیا۔ جبکہ چار آئل ٹینکرز موقع پر پکڑے گئے۔
پی ایس او افیسران نے اپنی نااہلی چھپانے کے چوبیس گھنٹے گزرنے باوجود کاروائی کےلیے درخواست تک نہ دی۔ پی ایس او افیسران و سکیورٹی افیسران کی آئل مافیا کے ساتھ مبینہ مک مکا کے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس او آفیسران و سکیورٹی افیسران کی مبینہ ملی بھگت سے آئل کلمپ مافیا نے عر صہ دراز سے پی ایس او پائپ لائن سے کلمپ لگا کر تیل چوری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پہلے بھی متعدد کلمپ لگا کر مبینہ تیل چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔
پی ایس او افیسران کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے اور کیسوں کی عدم پیروی کی وجہ سے ملزمان چھوٹ گئے اور اسی سابقہ روایت کو آئل مافیا نے برقرار رکھتے ہوئے آئل مافیا کے سرغنہ ملزم شبیرعرف شبیرا قصائی نے بھی پی ایس او افیسران اور پی ایس او سکیورٹی افیسران سے مبینہ مک مکا کرتے ہوئے پی ایس او روڈ پر ایک گودام کرایہ پر لے کر ڈھائی سو فٹ کا پائپ لگا کر روڈ کی دوسری طرف ڈریل کر کے ڈیزل پٹرول پائپ لائن پر مبینہ طور پر ایک سال سے زائد عرصہ سےدو کلمپ لگا کر تیل چوری کا سلسلہ جاری کررکھا تھا۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گزشتہ روز ملزم شبیرعرف شبیرا قصائی کے گودام پر چھاپہ مارا تو ملزمان موقع پر تیل چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے اور پائپ لائن پر لگے دو کلمپ بھی برآمد کرلیے چار آئل ٹینکرز میں تقریبا 30 ہزار لیٹر کے قریب تیل بھرا کھڑا تھا موقع پر تین افراد بھی گرفتا کرلیے جن سے تفتیش جاری ہے۔
مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ آئل مافیا نے پی ایس او افیسران کی مبینہ ملی بھگت سے اب تک کروڑوں اربوں کا تیل چوری کرچکے ہیں جبکہ چوری پکڑی جانے پر پی ایس او افیسران نے اپنی نااہلی چھپانے کےلیے چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کاروائی کے لیے پولیس کو درخواست تک نہ دی۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل





