جی این این سوشل

تجارت

اوگرانے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اوگرانے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، ابلاغ عامہ میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مفاد عامہ میں غلط افواہوں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے اور پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی افواہیں اڑی ہوئی ہیں۔

قرض فراہم کرنے کےلیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت 90 روز کےدوران ہورہے ہیں یا نہیں؟

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی 2اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور ان سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے90روز میں انعقاد کےحوالے سےمتعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی امپورٹڈ سرکار، اسکے سرپرست اور ایک نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانےپر اتر آئےہیں۔

مزید کہا کہ دستور کے مختلف حصوں/شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنےسزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن

فنڈز کی کمی کی وجہ سے کئی محکموں میں تقرریوں پر پابندی عائد ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد: وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے بڑی بلیوں سمیت دیگرایسے جانور جن کی پرورش پاکستان میں نہیں ہوسکتی کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

ملک میں 44نیشنل پارکس کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کے پی سی ون کےلئے صوبوں نے بھی فنڈز دینے ہیں ان کا انتظار کیا جارہا ہے، فنڈز کی کمی کی وجہ سے کئی محکموں میں تقرریوں پر پابندی عائد ہے۔

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سیمی ایزدی کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ ملک بھرمیں 44 محفوظ علاقے قرار دیئے گئے ہیں جن میں گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان ایک اورسندھ میں 2 شامل ہیں۔

اس کے پی سی ون صوبوں سے آنے ہیں ان کا انتظارکیا جارہا ہے۔ ہماری تیاری مکمل ہے ، پارکس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈزکی کمی کی وجہ سے یہاں تقرریاں بھی نہیں کی جارہیں۔

یہ ہمارے قدرتی وسائل ہیں، گرین کلائیمیٹ فنڈ سے پاکستان کو کم پیسے ملتے ہیں اس کےلئے ہم نے مستقل کیس لڑا ہے، ان نیشنل پارکس کی دیکھ بھال صوبوں نے کرنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ زیادہ تر گرانٹس قرض کی مد میں دی جارہی ہیں ہم نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ یہ گرانٹ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہنٹنگ سب سے زیادہ بلوچستان میں ہورہی ہے، ہم نے باہر سے بڑی بلیوں سمیت دیگرایسے جانور جن کی پرورش پاکستان میں نہیں ہوسکتی کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔

اسلام آباد سے ایک بنگال ٹائیگر برآمد ہواجو غیرقانونی طور پر یہاں لایا گیا ،یہاں موافق آب ہوا نہ ہونے کی وجہ سے ہلکان ہے، اس کوافریقہ یا کسی مناسب ملک میں بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ اصول بنایا ہے کہ جو پرندہ باہر سے کسی جہاز میں کوئی لائے گا وہ وہی واپس لے جاسکے گا،اس کےلئے چپ دکھانا لازمی ہوگی۔وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ سیلاب کے بعد زندگی بچانے والے منصوبوں کےلئے مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں پلاسٹک کے استعمال پر ہمارے مطالبے پر سینیٹ نے پابندی لگائی ، اس پر چیئرمین سینٹ کے شکرگزار ہیں، ملک میں پلاسٹک کا فضلہ جمع کریں تو 2 کے ٹو پہاڑ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی مینوفیچرنگ کمپنی نہیں ہے، ہمیں الیکٹرک وہیکل پالیسی کا نچلی سطح سے آغاز کرنا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

شیخوپورہ سے موٹر سائیکل سوار رفیق نے بچے کو اغوا کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور: لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق پٹرولنگ آفیسر آصف صدیق نے دیکھا کہ مشکوک موٹر سائیکل سوار رفیق نے بچے کو شیخوپورہ سے اغوا کیا اور زبردستی لے جا رہے تھے جس پر اہلکار نے تعاقب کر کے اسے روک لیا۔

یہ پوچھنے پر کہ بچہ کیوں رو رہا ہے، موٹر سائیکل سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن افسر آصف نے اسے پکڑ لیا۔

سی ٹی او نے بتایا کہ بچے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی، جسے تھانہ بھاٹی گیٹ کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ ملزم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll