دنیا
روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی کی گرفتاری کےخلاف احتجاج ، سینکڑوں افراد گرفتار
ماسکو: روسی صدرولادمیرپیوٹن کےحریف الیکسی نوالنی کی گرفتاری کیخلاف ایک بارپھر احتجاج، پولیس کا روسی اپوزیشن لیڈر کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،سینکڑوں افراد گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی کےحامی منفی 42ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی ریلیاں نکالیں، الیکسی نوالنی کی اہلیہ نے بھی احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔
پولیس کا روسی اپوزیشن لیڈر کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا،مظاہرین الیکسی نوالنی کی رہائی اور صدرپیوٹن سےمستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ آزاد ملک میں رہنے کی خواہش گرفتاری کے خوف سے زیادہ مضبوط ہے۔
واضح رہے کہ روسی اپوزیشن لیڈر کو 17جنوری کو برلن سے واپس ماسکو پہنچنے پر ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیاگیاتھا۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا
وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات ہوئی۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک جمہوریہ چیک دیرینہ تعلقات کثیر الجہتی شعبوں پر محیط ہیں۔
دونوں ہم منصب کے درمیان اقتصادی ترقی، مشترکہ علاقائی اورعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ چیک کی کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور میں اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سلامتی، پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔
جرم
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے، ریاست پاکستان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ پر مزاحمت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کو غیر ملکی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں کہاں ملٹری آپریشن ہورہے ہیں؟ مجھے تو بلوچستان میں کہی ملٹری آپریشن نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں کہی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں، بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے روکنا پڑیگا، اگر مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہورہے تو طاقت استعمال کرنی پڑے گی۔
پاکستان
تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی،درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔
دائر درخواست میں کہا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے، ن لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے، تحریک انصاف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے کر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟