جی این این سوشل

کھیل

کراچی میں پی ایس ایل میچز دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر

نیشنل اسٹیڈیم سے دور کی پارکنگ ختم کردی گئی ہے اور  اسٹیڈیم سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے کھلا رہے گا،ڈی آئی جی سکیورٹی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں پی ایس ایل میچز دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز کراچی مقصود میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول میچز کیلئے سکیورٹی ڈویژن نے سندھ حکومت اور تمام متعلقہ حکام کی مدد سے شائقین کی سہولت کے لیے ایک جامع سکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔ 

مقصود میمن نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم سے دور کی پارکنگ ختم کردی گئی ہے اور  اسٹیڈیم سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ عام شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے کھلا رہے گا جب کہ  وی آئی پی نیشنل کوچنگ سینٹر کے اندر گاڑیاں پارک کریں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کار کا سرخ اسٹیکر رکھنے والے آفیشلز اسٹیڈیم کے احاطے میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے جب کہ  گاڑی پارک کرنے کے لیے تماشائیوں کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ ضرور دکھانا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی انتظامات اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تماشائیوں کو داخلی دروازے پر سکیورٹی عملے کی جانب سے اچھی طرح سے چیک کیا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کی ریفریشمنٹ، کھانے کی چیزیں، مشروبات، شیشہ، پلاسٹک کی بوتلیں، ڈبے اور نشہ آور اشیاء ساتھ لے جانے کی ممانعت ہے۔ 

 

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

صیہونی افواج کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ سے روٹی خریدنے والے 8فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے ایک   فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، مقبوضہ علاقے میں ڈرون حملے میں 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا,اسرائیلی فورسز نے بلڈوزرزسے شہری انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر دیا ۔ 

یاد رہےغزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، آرمی چیف

کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا جبکہ خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فورم نے ملک میں، خصوصاََ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا۔

کور کمانڈرز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ”پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی‘‘۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ ”فوج ایک منظم ادارہ ہے جسکے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے،جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی‘‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لئے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ”پاک فوج دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی‘‘۔

فورم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر اسپیس کے تحفظ پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق فورم نے بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ، اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریک ِ آزادی کے شہداء کو خراج ِ عقیدت پیش کیا جبکہ  اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

فورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

معروف پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ اس ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو میں مائرہ خان کی شاندار اداکاری اور انرجی نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،مداح ان کے خوشگوار موڈ کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll