جی این این سوشل

کھیل

ملتان سلطان نے تباہی پھیر دی،بولرز نےوکٹوں کی لائن لگا دی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 110 رنز پر ڈھیر

پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے بولرز نے تباہی مچادی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان سلطان نے تباہی پھیر دی،بولرز نےوکٹوں کی لائن لگا دی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 110 رنز پر ڈھیر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے بولرز نے تباہی مچادی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، احسان اللہ نے صرف 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا تیسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان رضوان احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسے ان کے بولرز نے صحیح ثابت کردیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم کو 18.5 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے اوور میں مارٹن گپٹل صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 33 کے مجموعے پر عبدل بنگلزئی 1، 37 پر سرفراز احمد 2، 46 پر جیسن رائے 27 اور افتخار احمد صفر وکٹیں گنوا کر چلتے بنے۔

پی ایس ایل 8 کے اب تک 2 میچز کھیلے گئے اور دونوں ہی انتہائی سنسنی خیز رہے ہیں۔ آج کے شیڈول میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ایونٹ میں ملتان سلطانز ایک میچ کھیل چکی ہے، جس میں اسے لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے دوسرے میچ میں جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں۔

پاکستان

 آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین  کی   ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے ون آن ون ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں جب کہ پاک چین تعلقات اور تاریخی شراکت داری وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورا اترے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حوالے سے پاکستان کی ثابت قدمی کو سراہا۔

انہوں نے انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں پاک فوج کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور اس پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں  احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے حملہ کردیا، خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا ۔

پولیس کے مطابق 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے تاہم پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پولیس کی جوابی کاروائی نے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے، خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll