عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے 29 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا


خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور سکیورٹی خدشات پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کردیا اور عمران خان کو 29 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عمران خان کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست بھی کی گئی تھی جس پر عدالت نے دلائل کےلیے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
دوران سماعت سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عدالت نے سماعت میں 12:30 بجے تک وقفہ کردیا۔
وکیل صفائی انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں،وزیرآباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک عمران خان مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، عدالتوں سے عمران خان نہیں بھاگ رہے،کوئی بہانہ نہیں کر رہے، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کو گرفتار کرکے 29 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہےکہ خاتون جج کو دھمکانےکےکیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب
- 10 منٹ قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا
- 5 گھنٹے قبل

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
- 2 منٹ قبل

اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان
- 2 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے
- ایک گھنٹہ قبل

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل
کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے وضاحت کر دی
- 5 گھنٹے قبل

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید
- 4 گھنٹے قبل