Advertisement
پاکستان

وزیراعظم آج سندھ کی ترقی کیلئے446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج سکھر کے ایک روزہ دورے کے موقع پر سندھ کی ترقی کیلئے چار سو 46ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 16th 2021, 8:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے۔   ائیرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان ائیرپورٹ سے سکھر جائیں گے اورسکھر میں کامیاب نوجوان احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کامیاب نوجوان پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم  سکھر میں احساس کفالت پروگرام کا جائزہ لیں گے جس کی تقسیم اس ہفتے شروع کی گئی ہے ،وزیراعظم کفالت ادائیگی مرکز پرصارف خواتین سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم احساس پروگرام کے بائیومیٹرک نظام کا بھی جائزہ لیں گے۔ڈاکٹرثانیہ نشتر وزیراعظم کوسندھ میں احساس کےجاری پروگراموں کی کارکردگی ‏پربریفنگ دیں گی۔

 سکھر میں وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کے مقامی اورجی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم دوپہر میں کراچی کے لیے روانہ ہونگے۔ جہاں وہ  شوکت خانم کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ جبکہ گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔

ترقیاتی پیکج کے  حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے  کہ یہ پیکج کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے گیارہ سو ارب روپے کے علاوہ ہوگاجس کا گزشتہ سال وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دو سال سندھ کی ترقی کے سال ہونگے۔فواد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سندھ کی عوام کی پسماندگی دور کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزگورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم کل سندھ کےدورے پرسکھر پہنچیں گے، سندھ کےعوام کاانتظارختم ہونےوالاہے، سندھ کےعوام اپنےمحبوب قائد کا بے انتہا انتظار کررہے تھے، وزیراعظم سندھ کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

  • 11 منٹ قبل
نائب وزیراعظم کی  مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت

نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت

  • 13 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ  کا  تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف

  • 5 منٹ قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

  • 11 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع

غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع

  • 2 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی

  • 11 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا

جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ

  • 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف

  • 8 منٹ قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے

کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے

  • 13 گھنٹے قبل
نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک

نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement