نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت لی
ویل ینگ نے ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا
ہملٹن: نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
ویل ینگ نے ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کیوی ٹیم نے آئی لینڈرز کی طرف سے ملنے والا158 رنز کا ہدف 32ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آئی لینڈرز کو میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ویل ینگ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں آئی لینڈرز کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ سری لنکا کی طرف سے پاتھم نسانکا اور نوانیڈو فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا جب اس کی پہلی چار وکٹیں مجموعی 50 سکور سے قبل گر گئی۔
کیوی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کے باعث نوانیڈو فرنینڈو 2، کوسل مینڈس صفر،انجیلو میتھیوز صفر اور چارتھ اسالنکا 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دھننجایا ڈی سلوا 13 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ان کے بعد اوپننگ بلے باز پاتھم نسانکا بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 57 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
کپتان داسن شاناکا 31رنز بناکر آئوٹ ہوئے، وینندو ہسرنگا آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھی جو کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔چمیکا کرونارتنے 24 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے۔
کسن راجیتھا سری لنکا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناسکے۔لاہیرو کماراکوئی رن بنائے بغیر ناٹ آئوٹ رہے۔یوں آئی لینڈرز 41.1 اوورز میں 157 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹ ہنری،ہنری شپلی اور ڈئرل مچل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں کیوی ٹیم نے ویل ینگ کی عمدہ بیٹنگ اور ناقابل شکست 86 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 32 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آئی لینڈرز سے نہ صرف میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ویل ینگ ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
سری لنکن ٹیم کی طرف سے لاہیرو کمارا نے دو جبکہ کسن راجیتھا اور کپتان داسن شاناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔کیوی بلے باز ویل ینگ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی قرار دیا گیا ۔
9 مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 6 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے
- 8 گھنٹے قبل
5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک
- 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل، مکمل سکواڈ سامنے آ گئے
- 8 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 2 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل
دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف
- 8 گھنٹے قبل
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار
- 8 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- 5 گھنٹے قبل