بھارت: بالی ووڈ اداکار وی ویک ابراؤے کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب تامل اداکار "ویویک" کی موت پر ان کے مداح غلط فہمی کا شکار ہوئے۔

تامل اداکار ویویک کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد بالی ووڈ کے نامور اداکار وی ویک اوبرائے کو غلطی سے ’مردہ‘ سمجھا جانے لگا۔جس پر اداکار ویویک اوبرائے نےوضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ۔
"چنئی میں میرے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں ایک غلط خبر سامنے آئی ہے جس پر میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں محفوظ ہوں۔ ممبئی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ صحتمند ہوں ، لیکن تمل انڈسٹری سےتعلق رکھنے والے اداکار ویوک کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنج ہوا۔ میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔"
There has been a false news report about me being hospitalised in Chennai,I would like to clarify that I am safe & healthy with my family in Mumbai,but deeply saddened to hear abt the demise of @Actor_Vivek from the Tamil industry. I extend my deepest condolences to his family?
— Vivek Anand Oberoi (@vivekoberoi) April 17, 2021
بھارت میں معروف تامل اداکار اور کامیڈین ویویک دل کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے باعث زندگی کی جنگ ہار گئے۔ اس خبر پر عوام کی جانب سے انتہائی رنج کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بذات خود تجربہ کار اداکار کے لئے ایک سوگ کا پیغام سوشل میڈیا پر شائع کیا:
"نامور اداکار ویوک کے اچانک انتقال سے بہت سے لوگ غمگین ہوگئے ہیں۔ اس کی مزاحیہ شخصیت سے لوگوں کا دل بہل جاتا تھا۔ ان کی فلموں اور ان کی زندگی میں ماحولیات اور معاشرے میں فکر کا احساس جگایا جاتا رہا ۔ ان کے اہل خانہ ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت، اوم شانتی۔ "
تاہم تامل اداکار کی موت کی خبروں نے عوا م میں غلط فہمی کو جنم دیا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ بھارتی بالی ووڈ اداکار وی ویک اوبرائے چنئی کے ایک اسپتال میں داخل ہیں ۔
واضح رہے تامل اسٹار ویویک کا 59 سال کی عمر میں انتقال ہوا جبکہ بالی ووڈ اداکار وی ویک اوبرائے نے حال ہی میں کورونا ویکسین لگاوائی ہے۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 12 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 14 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 11 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 7 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 8 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 7 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago







