بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے میچ چنئی اور کولکتہ میں کھیلنے کو ترجیح دے گا۔

بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں برس بھارت میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے میچ چنئی اور کولکتہ کے شہروں میں کھیلنے کو ترجیح دے گی۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو ماضی میں ان دونوں شہروں میں کھیلتے ہوئے کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا تھالہٰذا گرین شرٹس کے لیے یہ دونوں شہر ترجیحی وینیو ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام کے مابین اس حساس معاملے پر گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے ۔
آئی سی سی کے اہم ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اگرچہ بیشتر انحصار بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت پر ہے لیکن اگر موقع دیا گیا تو پاکستان اپنے زیادہ تر ورلڈ کپ میچز کولکتہ اور چنئی میں کھیلنا چاہے گا۔یاد رہے کہ اس مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے ۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 7 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 10 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 12 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 12 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 12 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 9 hours ago






