سعودی کلب کو چھوڑنے کی ایک وجہ سعودی خطے کے ماحول میں نہ ڈھلنا بھی ہے


کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹ بال کلب النصر چھوڑنے کی خبریں زیر گردش ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے سعودی کلب کو چھوڑ کر دوبارہ اپنے پرانے کلب رئیل میڈرڈ کو جوائن کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
رونالڈو کی جانب سے سعودی کلب کو چھوڑنے کی ایک وجہ سعودی خطے کے ماحول میں نہ ڈھلنا بھی ہے جبکہ مقامی سطح پر بولی جانے والی زبان بھی اسٹار فٹبالر کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔
ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق رئیل میڈرڈ کے صدر فلورینٹو پیریز نے کرسٹیانو رونالڈو کو کلب کے سفیر کی پیشکش کی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔
سعودی کلب النصر کے فٹبالر کو اسپینش کلب کو جوائن کرنے کے لیے واپسی کے ٹکٹ کی پیشکش کر دی گئی ہے تاہم ان کا رول کھلاڑی کے طور پر نہیں بلکہ سفیر یا پھر اسپورٹس آرگنائزیشن چارٹ کے رکن کے طور پر ہو گا۔
یاد رہے کہ رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرنا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 گھنٹے قبل




