مذاکرات سے نہ کچھ حاصل ہونا تھا نہ کچھ حاصل ہوا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں انتشار، خلفشار اور عدلیہ کے خلاف بھونچال تھا، عدلیہ کے بارے میں بازاری زبان استعمال کی گئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مذاکرات سے نہ کچھ حاصل ہونا تھا نہ کچھ حاصل ہوا ہے،اصل مسئلہ ہی الیکشن کی تاریخ طے کرنا ہے، باقی سب بہانے ہیں۔ کل ، عدلیہ سے لڑنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے، اس بار اگر جمہوریت کا جنازہ نکلا تو پی ڈی ایم اس سازش کی ذمہ دار ہوگی۔
75سالہ مہنگائی بیروزگاری کےتمام ریکارڈٹوٹ گئےخاقان عباسی کہتا ہےآٹےمیں20ارب سےبھی زیاده غبن ہوا ہےڈار کےہوتےہوئےIMFسےجھنڈی ہےتوبجٹ کیاخاک بناناہےججوں کےگردگھیراتنگ کررہےہیں۔پارلمینٹ ہرروزآئین کوپامال اورعدلیہ کی تذلیل کررہی ہےعدلیہ دیوارچین ثابت ہوگی عدلیہ سےٹکرانےوالےرسوا ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 3, 2023
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کب تک صبر سے کام چلائے گی، عدلیہ کی بے حرمتی سپریم کورٹ کے دروازے تک پہنچ گئی ہے، جو ججوں سے حساب مانگ رہے ہیں وہ انتخاب خاک کروائیں گے، قوم بلی چڑھ جائے چور بلی نہیں چڑھنے چاہئیں۔
مذاکرات سےناکچھ حاصل ہوناتھا نہ کچھ حاصل ہوااصل مسئلہ ہی تاریخ طےکرناہے باقی سب بہانے ہیں جوججوں سےحساب مانگ رہےہیں وہ انتخاب خاک کروائیں گےقوم بلی چڑھ جائےچور بلی نہیں چڑھنےچائیں متروکہ وقف املاک بورڈ کےچیرمین نےلال حویلی پرغیرقانونی فیصلےکادباؤلینےکی بجائےاستعفیٰ دینےکوترجیح دی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 3, 2023
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ججوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں، پارلیمنٹ ہر روز آئین کو پامال اور عدلیہ کی تذلیل کر رہی ہے، عدلیہ دیوار چین ثابت ہوگی، عدلیہ سے ٹکرانے والے رسوا ہوں گے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

