جی این این سوشل

صحت

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 22 کیس رپورٹ

8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،قومی ادارہ صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 22 کیس رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 22 کیس رپورٹ ہوئے اور8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار643 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.83فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 226 ٹیسٹوں میں سے2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.88 فیصد رہی،اسی طرح راولپنڈی میں 104ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح1.92فیصد رہی جبکہ ملتان میں 114 ٹیسٹوں میں سے 3 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 2.63فیصد 

دنیا

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میئر کے امیدوار کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 6افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہےجبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی مہم کی تقریب کے دوران مسلح شہریوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوئٹے مالا کی سرحد سے تقریباً 80 میل دور چیاپاس کے دیہی قصبے کے قریب پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

نواز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

قائد میاںنواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll