Advertisement
تفریح

بھارتی حکومت اسلاموفوبیا پھیلا رہی ہے،نصیر الدین شاہ

اب پڑھے لکھے اور باشعور ہندو بھی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں،بھارتی اداکار

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 31st 2023, 7:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی حکومت اسلاموفوبیا پھیلا رہی ہے،نصیر الدین شاہ

بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اسلاموفوبیا پھیلا رہی ہے۔اگر بھارت سیکولر ملک ہے تو لوگ ہر چیز میں مذہب کو کیوں داخل کر دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے چالاکی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہن آلودہ کر دیئے ہیں اب پڑھے لکھے اور باشعور ہندو بھی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں

نصیر الدین شاہ نے بھارت میں مسلم نفرت کی موجودہ لہر کو خوفناک قرار دیا۔ انہوں نے اس نفرت کو ملک کی ترقی کے لیے خطرناک ترین قرار دیا کہ اس سے یہ آگے جانے کے بجائے پیچھےکی طرف جا رہا ہے

Advertisement