تجارت
بینکوں کی جانب سے پرسنل لون میں سالانہ بنیادوں پر 2.2 فیصد اضافہ،اسٹیٹ بینک
اپریل میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لون کی مد میں 250 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے،رپورٹ

بینکوں کی جانب سے پرسنل لون کے اجراء میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق اپریل میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لون کی مد میں 250 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لون کی مد میں 245 ار ب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں پرسنل لون کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارچ میں پرسنل لون کی مد میں بینکوں کی جانب سے 251 ارب روپے کے قرضہ جات جاری ہوئے جو اپریل میں کم ہو کر 250 ارب روپے ہو گئے
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا
عمران خان کو ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں واش روم اور دیگر سہولیات موجود ہیں، وکیل شیر خان مروت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتی حکم پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں لکھا کہ ’’چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ انہیں ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں واش روم اور دیگر سہولیات موجود ہیں جو ایک سابق وزیر اعظم کے لیے جیل قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ انہیں ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں washroom اور دیگر سہولیات موجود ہیں جو ایک سابق وزیر اعظم کے لیے جیل قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) September 25, 2023
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’جی بالکل پتا چلا ہے عمران خان صاحب کو اٹک سے اڈیالہ جیل شفٹ کر دیا گیا ہے. لیکن یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اٹک جیل میں بات ہوئی وہ ابھی کہہ رہے کہ خان صاحب ان کے پاس ہیں‘‘۔
جی بالکل پتا چلا ہے عمران خان صاحب کو اٹک سے اڈیالہ جیل شفٹ کر دیا گیا ہے .
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) September 25, 2023
لیکن یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اٹک جیل میں بات ہوئی وہ ابھی کہہ رہے کہ وہ خان صاحب ان کے پاس ہیں.
یاد رہے کہ آج صبح چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل کیوں نہیں؟
پاکستان
نگران وزیر اعظم سے لندن کی کیپٹل و فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنمائوں کی ملاقات
نگران حکومت کے حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا،انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی فراہمی سمیت مثبت اشاریوں نے مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم اور صنعتی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، نگران حکومت کے حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا۔
لندن کی کیپٹل و فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنمائوں نے پاکستان ہائوس لندن میں ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا، استحکام کیلئے امید کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی آمد سمیت مثبت اشاریوں نے مہنگائی میں کمی، مستحکم ذخائر اور صنعتی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے اہم شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اور آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے مثبت اثرات، معیشت اور کرنسی کے استحکام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر پابندیوں کے خاتمے، زرعی مدد اور درمیانی مدت کے افراط زر کے اہداف کیلئے مالیاتی اقدامات کے بعد تجارت میں بہتری آئی ہے، زراعت اور صنعت میں بہتری آئی ہے، مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیراعظم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے حوالے سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی سرمایہ کاری کی حامل کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس کونسل سے سرمایہ کاری کے عمل کیلئے راہیں ہموار ہو رہی ہیں، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور کاروباری منظرنامہ کو آسان بنا کر طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے پر کاربند ہیں۔
برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل اور قلیل و وسط مدتی اصلاحاتی کوششوں کے بارے میں معلومات لیں۔ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کی گئی اصلاحات کرکے آئی ایم ایف پروگرام سے وابستگی کا اظہار کیا ہے۔
سرمایہ کاروں نے پاکستان کی مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امید افزاء مواقع تلاش کرنے میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو اقتصادی تعاون کو وسعت دینے میں بڑھتی ہوئی باہمی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے
علاقائی
انجیکشن سے بینائی متاثرہونے والے مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا
ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں لیکن 2 روز کے بعد ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔

انجیکشن سے بینائی متاثر ہونےکا معاملہ مئیو اسپتال میں بینائی سے متاثر ہونے والے 6 مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا ۔
ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں لیکن 2 روز کے بعد ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔
ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق آپریشن کامیاب ہوئے ہیں اور امید ہے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ#BreakingNews #GNN #GNN_Updates pic.twitter.com/q5bNzKOldE
— GNN (@gnnhdofficial) September 25, 2023
ملتان میں بھی 19 مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت نے انجیکشن سے متاثر مریضوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔
نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں مضر صحت انجیکشن کی سیل روک دی گئی ہے ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
تجارت 2 دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
-
پاکستان 2 دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
تجارت 2 دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ