علاقائی
تعلیم پر جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کیا جائے:طلباء تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام”ایجوکیشن بجٹ سیمینار“ میں مطالبہ کیا گیا کہ تعلیم پر جی ڈی پی کا 5فی صدر خرچ کیا جائے۔
ایجوکیشن بجٹ سیمینار سے سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا کہ تعلیم کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، مجھے خوشی ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریک منہاج القرآن کا سب سے زیادہ فوکس فروغ تعلیم و تربیت پر ہے۔
انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو بجٹ کے تناظر میں اجاگر کرنے پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر اور سیمینار میں شریک دیگر طلبہ رہنماؤں کو مبارکباد دی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہمارا سفر کوہلو کے بیل جیسا ہے۔ پچھلی ایک دہائی سے شرح خواندگی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ نعرے بہت لگے مگر عملاً تعلیم کے شعبے میں جس توجہ کی ضرورت تھی وہ نہیں دی گئی، اگر آج نوجوانوں میں انتہائی رویے پنپ رہے ہیں تو اس کی وجہ ہمارا ناقص نظام تعلیم اور فرسودہ نصاب تعلیم ہے، حکومتوں کے پاس فینسی منصوبوں کیلئے اربوں، کھربوں کے بجٹ تو ہوتے ہیں مگر تعلیم و تحقیقی کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔ اگر ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنا ہو گا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ قوم کو متحد کرنے کیلئے یکساں نظام تعلیم نافذ کرنا ہو گا۔ 5 سے 16سال کی عمر کے کروڑوں بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ہو گا اور نظام تعلیم کو تربیت کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہر سال حکومتی معاشی ماہرین سے کہتی ہے کہ جی ڈی پی کا زیادہ سے زیادہ حصہ تعلیم پر خرچ کیا جائے بدقسمتی سے پاکستان خطہ کا واحد ملک ہے جو تعلیم پر سب سے کم خرچ کرتا ہے۔ شیخ فرحان عزیز نے رہنماؤں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سینئر صحافی رب نواز باجوہ نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ واحد جماعت ہے جو تعلیمی بجٹ پر بات کرتی ہے۔
سیمینار میں انجمن طلبہ اسلام کے رہنما جواد لودھی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما مرتضیٰ باقر، میاں عنصر محمود، علی قریشی، محسن اقبال، اسامہ مشتاق سمیت دیگر طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی۔
تجارت
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز
انٹربینک اور اوپن ماریکٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے اور دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔
انٹربینک اور اوپن ماریکٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے اور دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگاہو کر 281 روپے 3 پیسے کا ہو گیا ہے۔
تفریح
معروف ماڈل و اداکارہ ثناء نواز ن کو کئی ہفتوں سے دھمکی آمیز کالز موصول
ذکورہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے قبل ان کے سابق شوہر اور سسر نے دھمکیاں دی تھیں ، اداکارہ
معروف ماڈل و اداکارہ ثناء نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی ہفتوں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں جب کہ دو بار ان کی گاڑی کا پیچھا بھی کیا گیا اور اس میں ان کے سابق شوہر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔
اپنے پیغام میں ثناء نواز نے خود کو ملنے والی دھمکیوں اور ہراسانی سے متعلق بتایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کریں گی۔اداکارہ کے مطابق ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے اور انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال سے شوبز سے وابستہ ہیں اور متعدد افراد جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کچھ عرصے سے عجیب سے چیزیں ہو رہی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں عجیب عجیب دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ مذکورہ معاملے کو کس طرح سلجھائیں۔ جس وجہ سے انہیں زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
ثناء نواز نے بتایا کہ مذکورہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے قبل انہیں ان کے سابق شوہر اور سابق سسر نے دھمکیاں دی تھیں اور ان پر دبائو ڈالا تھا۔ انہیں لگتا ہے کہ یقینا انہیں دھمکیاں دینے کے پیچھے ان کے سابق شوہر اور سابق سسر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔
اداکارہ نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس پر ایکشن لیں گی لیکن وہ مذکورہ ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام ریکارڈ کروا رہی ہیں تاکہ ان کا پیغام سب لوگوں تک پہنچے۔
خیال رہے کہ ثناء نواز اور ان کے شوہر فخر جعفری کے درمیان اکتوبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی 14 سال تک چلی۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل
فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں
احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا ، احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
فیصلے کےمطابق نیب ترامیم کے تحت 500 ملین سے کم کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500 ملین سے کم ہے، لحاظہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، توشہ خانہ ٹو مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں، فریقین کے وکلاء کل 10 ستمبر کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔
عدالت نے فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کیس سپیشل جج سنٹرل امجد رانجھا کو منتقل کردیا۔
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پولیس کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمے کی تیاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عارف علوی کی سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا بیٹا گرفتار، پولیس کی شرکاء کووارننگ