جی این این سوشل

دنیا

خلیج تعاون کونسل اورامریکا کا اجلاس، خطے میں استحکام اور خوشحالی یقینی بنانے کے لیے تعاون پر زور

شرکا نے مختلف امور بارے سمجھوتوں کا اعلان کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خلیج تعاون کونسل اورامریکا کا اجلاس، خطے میں استحکام اور خوشحالی یقینی بنانے کے لیے تعاون پر زور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریاض: خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں خطے میں استحکام، خوشحالی اور معاشی ترقی یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

سعود ی خبررساں ادارے کے مطابق جی سی سی کے رکن ممالک اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس کےبعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے مختلف امور بارے سمجھوتوں کا اعلان کیا ہے۔

اس اجلاس میں جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ بشمول سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شرکت کی۔شرکا نے گزشتہ وزارتی اجلاسوں اور جولائی 2022 میں منعقدہ جدہ سربراہی اجلاس کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ مختلف شعبوں میں مشاورت، ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے۔

شرکانے امریکا، جی سی سی کونسل اور ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان شراکت داریوں کا مقصد مشرق اوسط میں امن و سلامتی، استحکام اور معاشی خوش حالی یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ کوششیں سفارتی ذرائع سے کی جانی چاہئیں۔وزرا نے باہمی رابطے بڑھانے، علاقائی استحکام اور خوش حالی میں کردار ادا کرنے میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا

حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔

حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ جج تحصیل دار ہیں جنہیں ٹرانسفر کرنا چاہتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک کا آج آغاز ہوا ہے، اس کا اگلا کنونشن کراچی میں ہوگا ، فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل مسترد کردیا، منانے کیلئے حکومت کی سر توڑ کوششیں کیں ہیں ۔ 

حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہمیں ایسا کوئی آئینی پیکج ہمیں قبول نہیں ہے، ترمیم پر بحث ہوتی ہے اسے اوپن رکھا جاتا ہے، انہوں نے ترمیم کو چھپا کر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔

حامد خان نے کہا کہ یہ آئینی پیکچ اپنے گھروں کو لے کر جاؤ، ہم آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 

ایڈووکیٹ علی احمد کرد نے بھی وکلا کنونشن سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ ہم وکلا ایک آدمی ہیں، ایک طاقت ہیں، جب وکلا کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ  مثبت آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

شیر افضل مروت نے تمام پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دفتر خارجہ کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے کھلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر خارجہ کی  لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید  مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک الات کے ذریعے لبنان میں حملوں کی مذمت کرتا ہے ۔ 

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے کھلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 12 ستمبر کو فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll