روبوٹ کا نام ’’EveR 6‘‘ ہے اور یہ ایک میٹر اور 80 سنٹی میٹر طویل ہے

جنوبی کوریا میں بنائے گئے ایک روبوٹ نے پہلی مرتبہ 60 سے زائد موسیقاروں کے ایک بینڈ کی قیادت کرکے سب کو حیران کردیا۔ سیول میں منعقدہ ایک کنسرٹ کے دوران پورا ہال سامعین سے بھر گیا۔ غیر معمولی روبوٹ نے ارکسٹرا کنڈکٹ کرایا۔
روبوٹ کا نام ’’EveR 6‘‘ ہے اور یہ ایک میٹر اور 80 سنٹی میٹر طویل ہے۔ اس نے کورین نیشنل آرکسٹرا کے موسیقاروں کو ہدایت کی۔ روبوٹ ’’ ایو آر سکس‘‘ نے کنسرٹ کے ایک حصے میں اکیلے ہی کام سنبھال لیا۔ آدھے گھنٹے تک اس کی مدد انسانی کنڈکٹر نے بھی کی۔
روبوٹ ’’ ایو آر سکس‘‘ کوریا کے نیشنل تھیٹر کے سٹیج پر ایک لفٹ سے باہر نکلا۔ ساڑھے نو سو تماشائیوں نے اسے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ سامعین کی مڑا اور پھر ان کو جھک کر سلام کیا۔
اپنی پوری پیشکش کے دوران روبوٹ’’ ایو آر سکس‘‘ نے اپنی نیلی آنکھیں موسیقاروں پر جمائی اور پلکیں نہیں جھپکیں۔ وہ موسیقی کی تھاپ پر اپنا سر ہلاتا رہا۔
موسیقی کے ایک 19 سالہ طالب علم کم جی من نے بتایا میں یہاں یہ سوچ کر آیا تھا کہ کیا روبوٹ بغیر کسی غلطی کے کام میں کامیاب ہو سکتا ہے؟ لیکن میں نے محسوس کیا کہ یہ موسیقاروں کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے، یہ میرے لیے ایک نئی دنیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل روبوٹ کی قیادت میں کنسرٹ دنیا کے دیگر مقامات پر بھی منعقد ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر 2017 میں اٹلی میں ’’ یو می‘‘ روبوٹ کو استعمال کیا گیا تھا تاہم جنوبی کوریا میں ایسے روبوٹ کا یہ پہلا تجربہ تھا

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 hours ago

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 hours ago

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 hours ago

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 hours ago

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 hours ago

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 hours ago
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 hours ago

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 14 hours ago

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 hours ago

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 hours ago

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 hours ago