آسٹریلوی سائیکلسٹ جئے ہینڈلے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں


پیرس: آسٹریلیا کے سائیکل سوار جئے ہینڈلے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ بھی جیت لیا۔ ریس میں جئے ہینڈلے کی یہ پہلی فتح ہے۔
سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 110 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں پاؤ سے لارنس تک کا 163 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی راستے پر محیط تھا۔27 سالہ آسٹریلین سائیکلسٹ جئے ہینڈلے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی سائیکلسٹ جیولیو سیکون کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جئے ہینڈلے نے پانچویں مرحلے کا 163 کلومیٹر پر مشتمل مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 57منٹ اور 7 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔ اطالوی سائیکلسٹ جیولیو سیکون نے دوسری جبکہ آسٹرین سائیکل سوار فیلکس گال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ ہی جے ہینڈلے نے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم رچرڈ یٹس سے یلو جرسی بھی چھین لی ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ 24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن1903میں ہوا ،جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 13 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 12 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 19 گھنٹے قبل






