استبول : ترکی نے کریپٹو کرنسیز کے استعمال پر 30 اپریل سے پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی نے کریپٹو کرنسیز کے استعمال پر 30اپریل سے پابندی لگادی ہے،ترک حکام کریپٹوکرنسی ایکسچینج میں ممکنہ فراڈ کے حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے سینٹرل بنک نے کریپٹو کرنسی کے استعمال پر خدشات کا اظہار کیاتھا۔
خیال رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق کرپٹوکرنسی کے استعمال کے حوالے سے ترکی دنیا میں 74 ویں بڑی معیشت ہے جبکہ یورپ میں پہلی معیشت ہے جہاں عام لوگوں نے کرپٹوکرنسی کا استعمال کیا ہے۔
چند دن قبل ترکی کی کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں پہلا اور بہت بڑا فراڈ سامنے آیا تھا اور کرپٹوکرنسی ایکسچینج تھیوڈیکس کے بانی فاروق فتح اوزر دو ارب ڈالر لے کر ملک چھوڑ گئے تھے۔فراڈ سے تین لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد اپنی رقوم سے محروم ہوئے تھے۔
ترک حکام کی درخواست پر انٹرپول نے ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اگرچہ 21 اپریل کو تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں اور کمپنی کے اکاؤنٹس بھی بلاک کیے گئے تاہم اس پورے سسٹم میں کئی خامیاں بھی سامنے آئی ہیں۔
کمپنی 2017 سے کام کر رہی تھی، کمپنی نے کئی روز کیلئے اپنی سروسز کا سلسلہ یہ کہتے ہوئے بند کیا کہ وہ اچھی شہرت رکھنے والے بیرونی بینکوں اور کمپنیوں کو سرمایہ کی دعوت دینے جا رہی ہے۔
کرپٹو کرنسی کے ماہر فتح گونر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ " تھیوڈیکس ایک ترک کمپنی ہے جو کرپٹوکرنسی کا کاروبار کرتی ہے اور وہاں اس حوالے سے کوئی قوانین موجود نہیں ہیں۔"
ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 16 سے 20 فیصد ترک شہریوں نے پچھلے سال کرپٹوکرنسی کا استعمال کیا تھا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل





